ابنا: فوکوشیما میں ڈیم ٹوٹنے سے متعدد مکانات بہہ گئے، دو مسافر ٹرینیں لاپتا ہوگئیں جبکہ جاپان کے شمالی علاقوں میں آنے والے اس قیامت خیز زلزلے سے فوکوشیما دائچی کے نیوکلیئر پلانٹ کا کولنگ سسٹم خراب ہوگیا اور علاقے سے ہزاروں افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا۔ ساحل کے قریب واقع سینڈائی شہر ریکٹر اسکیل پر 8.9 شدت کے جھٹکوں سے لرز اٹھا،دس میٹر تک بلند ہونے والی لہروں کی زد میں آکر سیکڑوں مکانات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، پانی کا ریلا گاڑیوں اوربحری جہازوں کو بھی بہا لے گیا۔بڑی بڑی سڑکیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ، مسافروں سے بھری دو ٹرینیں اور ایک بحری جہاز لاپتا ہوگیا۔زلزلے کے بعد کئی صنعتی اداروں میں آگ بھڑک اٹھی اور مجبورا کام بند کردیا گیا ہے دنیا کے مختلف ملکوں کی طرف سے جاپانی عوام اور حکومت کے لئے تعزیتی پیغام ارسال کئے جارہے ہيں.
ابنا اس ایڈریس پر بھی دستیاب ہے:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110